احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف لیے گئے اور فروخت کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایک بہانا تو کبھی دوسرا بہانا بناتا ہے، 40 میں سے 3 پیشیوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے، جوئے کا پیسہ کہیں اور لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ایک نامی گرامی مجرم جس پر ملک سے غداری کا کیس ہے، ملزم توشہ خانہ کی چوری اور 9 مئی کے واقعات میں بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے 35 سوالات پوچھے گئے تو ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا، ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں مانا کہ تحائف بیچے گئے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس 11:30 اور یہاں 9:30 لیکن، کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا، احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عدالت بھی انتظار کر رہی ہے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا، الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے