بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی عراقی صدر سے ملاقات، تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

بغداد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر عبداللطیف جمال سے ملاقات کی جس کے دوران تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفود کی سربراہی کی۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ سہ روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں عراق میں موجود ہیں، وہ دارالحکومت بغداد سے عراق کے اہم شہروں نجف اشرف اور کربلا کے دورے پر بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے