حسن مرتضی

عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا چھوڑ دیں، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا چھوڑ دیں، یہ پاکستان کو دیوالیہ اور عالمی تنہائی کا شکار بناکر خود چھُپ کر بیٹھ گئے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملک کیخلاف سازش کی جس کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صوبائی وزیر حسن مرتضٰی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکل جانے کا کریڈٹ نہیں لے سکتے، اگر گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کا ہے تو بتائے ملک کو دیوالیہ کس نے کِیا؟

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ قوم یہ نہیں مانتی کہ پاکستان کو عمران خان نے دیوالیہ نہیں کروایا بلکہ فیٹف گرے لسٹ سے نکلوایا، یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھُو تھُو کر جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری بحیثیت وزیر خارجہ پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے