رانا ثناء اللہ

جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آ کر الیکشن مہم چلائیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں، جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ  اپنی مرضی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاؤں جمائے اور ن لیگ کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاؤں جمائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے