محسن نقوی

محسن نقوی کا جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق  محسن نقوی نے کہا کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ زمان پارک آنے والے راستوں پر تاحال پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے