حافظ حمداللہ

عمران خان ملعون سلمان رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملعون سلمان رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے، بیرونی آقاوں کے لئے اس قسم کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں غلام نہیں، اُس کا یہ بیان امریکا، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔ علی وزیر اور شہباز گل دو تصویریں اور دو کردار ہیں، سلوک میں اتنا فرق کیوں؟۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کرلیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے، عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلا پن ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے