ایم کیو ایم کی ن لیگ کو کراچی میں 3 سیٹوں کی پیشکش، این اے 242 پر ڈیڈلاک برقرار

کراچی (پاک صحافت) عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا اگلا مرحلہ بدھ تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی قیادت کی جانب سے دونوں جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے دونوں جانب کےارکان کا کہنا ہے کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، ہمارے درمیان اچھی سیاسی ریلیشن شپ خاصی مستحکم ہے۔ ایم کیو ایم نے این اے242 کے عوض مسلم لیگ(ن) کو کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کی پیش کش کردی ہے جس میں ملیر کی دو اور لیاری کی ایک نشست شامل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان این اے242 پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، اس نشست سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفی کمال اپنی اپنی جماعت کی جانب سے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے