مفتاح اسماعیل

مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مالی سال 23-2022 کے لیے 9 ہزار 502 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ 4598 ارب کا خسارہ ہے۔ بجٹ میں دفاع کے لیے 1 ہزار 523 ارب، ترقیاتی کاموں کے لیے 808 ارب، سود کی ادائیگی کے لیے 3 ہزار 950 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے مالی سال ایف بی آر کے ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے جس میں سے صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہوگا۔ وفاقی حکومت کے پاس نیٹ ریونیو 4904 ارب روپے ہوگا جب کہ نان ٹیکس ریونیو میں 2000 ارب روپے آمدن کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 23-2022 میں وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 502 ارب روپے ہے جن میں سے 3950 ارب روپے ڈیٹ سروسنگ پر خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے