عابد شیر علی

ماضی کے نام نہاد صادق و امین آج چور ثابت ہوگئے۔ عابد شیرعلی

فیصل آباد (پاک صحافت) ماضی کے نام نہاد صادق و امین آج چور ثابت ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جن کو ماضی میں صادق اور امین قرار دیا گیا تھا آج وہ چور ثابت ہوگئے ہیں، عوامی جلسہ عام میں سائفر لہرانا قومی حساسیت کو اچھالنے کے مترادف تھا۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے بھی ایک پیپر ہی لہرایا تھا تو اسے 24 سال سزا بھگتنی پڑی، بشری بی بی کو 14 سال قید کی سزا انتقامی کاروائی نہیں ہے، ابھی تو القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے جو 70 ارب روپے کی چوری کا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو ملک سے فرار کروایا گیا جبکہ عمران خان برطانیہ کے قانون کی مثالیں دیتے ہیں، اب عمران کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اب چوری ثابت ہوگئی ہے، اب فرح گوگی کو بھی واپس بلایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے