شادی سب سے مشکل لیکن آسان ترین فیصلہ تھا، ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ہمراہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے چند روز بعد اسے زندگی کا سب سے مشکل ترین اور بیک وقت سب سے آسان فیصلہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں ماہرہ خان کی منیجر اور بھائی نے مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اداکارہ کی شادی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ شادی کے بعد سے ناصرف پاکستانی بلکہ پڑوسی ملک کے فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شادی کے پُر مسرت موقع پر ملنے والی محبتوں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ شکریہ! آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ! میں مسلسل حالتِ شکر میں ہوں الحمد للہ ۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے