یوٹیوب

یوٹیوب کا ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو بہت جلد اس میں ایک بڑی تبدیلی محسوس کریں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے متعارف کرایا جائے گا۔

اس حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن سے صارفین کے لیے متعدد نئے تجربات کا دروازہ کھل جائے گا۔ نئی یوٹیوب ٹی وی ایپ میں شاپنگ کا عمل زیادہ آسان کیا جائے گا جبکہ ویڈیو ڈسکرپشن اور کمنٹس تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔ جب ڈسکرپشن اور کمنٹ فیڈ کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ویڈیو کا حجم گھٹ جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق صارفین کی جانب سے اکثر چھوٹی ویڈیو فیڈ اور کمنٹس کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ سرچ اور پلے نیکسٹ فارمیٹ میں کوئی تبدیلیاں کی جائیں گی یا نہیں، یہ واضح نہیں کیا گیا۔ البتہ آپ کسی ویڈیو میں موجود اشیا کو اپنے ریموٹ سے کلک کرکے ضرور خرید سکیں گے، مگر اس کا طریقہ کار بھی کمپنی نے ابھی نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے