شیری رحمان

سمندری طوفان کے باعث 66 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث 66 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، پیٹرولنگ ریلیف اور ریسکیو کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔ لوگ ساحلی علاقوں کی طرف طوفان کو دیکھنے کیلئے جارہے ہیں، مہربانی فرما کر یہ ڈیزاسٹر ٹورازم بند کریں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ مہربانی فرما کر عوام ٹک ٹاک بنانے کے لیے ساحلی علاقوں میں مت جائیں، بار بار شکایات موصول ہو رہی ہے، عوام کو بار بار روک رہے ہیں۔ طوفان کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کوبھی روک دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپرجوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 کلومیٹر سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا ہے جبکہ کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 کلومیٹر سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہوا ہے تاہم کیٹی بندر ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے