شہباز شریف

ماضی کو خیرباد کہہ کر پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کو خیرباد کہہ کر پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گرین پاکستان انیشیٹو فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات کسان کیلئے بہت بڑا سیٹ بیک ہیں اگر جعلی ادویات کا خاتمہ نہیں ہوتا تو آرمی ایکٹ لاگو ہونا چاہیے، حکومت کسانوں کو ہرممکن وسائل فراہم کرے گی، اگر کسان کو مناسب قیمت ملے گی تو بڑے شوق سے دن رات کام کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سپہ سالار نے انہیں اس پروگرام کا مشورہ دیا تھا، سپہ سالار نے کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب اس طرف جانا چاہیے۔ ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ترلے منتیں کرکے قرض لے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان اب مزید قرض لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سرمایہ کار کسی ملک میں سرمایہ کاری سیاسی استحکام کے بغیر نہیں کرتا، خلیجی ریاستیں 40 ارب ڈالر کی اجناس مختلف ممالک سے منگواتی ہیں، میں اور تم نہیں، ہمیں اس ویژن کو آگے لیکر چلنا ہوگا، سیاسی استحکام نہ ہو تو باہر کی دور مقامی سرمایہ کاری بھی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے