علی ظفر

گلوکار علی ظفر نے نئے البم حُسن کا پہلا ٹریک ریلیز کر دیا

لاہور (پاک صحافت) ملک کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے آنے والے نئے البم حُسن کا پہلا ٹریک ریلیز کر دیا۔ انہوں نے البم کا آغاز صوفیانہ کلام مولا سے کیا ہے جو سننے والوں پر سحر طاری کر دیتا ہے۔ خیال رہے کہ گلوکار  علی ظفر نے البم کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنے سفر سے گزرتے ہیں اور زندگی کو منفرد انداز میں دیکھتے ہیں، یہ البم اس خاص سفر کی عکاسی کرتی ہے جس سے میں بطور فنکار گزرا ہوں۔ خیال رہے کہ یہ ویڈیو شاہی قلعے کے شیش محل میں عکس بند کی گئی ہے۔

واضح رہے  کہ گلوکار علی ظفر نے اس البم کی موسیقی خود ترتیب دی ہے جبکہ کلام کامل حیدرآبادی نے لکھا ہے۔ یاد  رہے کہ علی ظفر تقریباً 11 سال بعد اپنا البم حسن ریلیز کر رہے ہیں جبکہ آخری البم جھوم 2011 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے