نواز شریف

وطن واپسی پر کچھ عرصے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کرونگا۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کررہے ہیں۔ وہ موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔ کچھ رہنماوں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا تاہم ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا ہے۔

نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ بھی دے دیا۔ قریبی ساتھیوں کو عام انتخابات کی تیاریوں اور مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کردی۔

نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے