منیب بٹ کراچی چھوڑنے کے بعد کس شہر میں رہنے کے خواہشمند ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی بار کچھ وجوہات کی بنا پر کراچی سے کسی دوسرے شہر میں شفٹ ہونے کے بارے میں سوچا۔ منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ شو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ دنیا میں کوئی ایسا شہر جو آپ کو بہت پسند ہو اور جہاں آپ اپنے شوبز کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے بعد شفٹ ہونا چاہتے ہوں؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا اور یہیں پر پرورش پائی تو کراچی والے دنیا کے کسی بھی شہر میں جا کر زیادہ وقت نہیں گزار سکتے کیونکہ اُنہوں دوبارہ اپنا یہ شہر اور یہاں کی رونقیں یاد آنے لگتی ہیں۔ منیب بٹ نے بتایا کہ میں نے اور میری فیملی کئی بار سوچا اس بارے میں کے ہم لوگ اب کسی اور شہر میں شفٹ ہوجاتے ہیں لیکن ہمارا یہ ارادہ ہر بار ناکام ہوجاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے علاوہ میرے کسی پسندیدہ شہر کی بات کی جائے تو وہ مدینہ ہے، مدینہ رہنے کے لیے دنیا میں سب سے بہترین شہر ہے۔ منیب بٹ نے کہا کہ انسان جیسے ہی مدینہ کی سرزمین قدم رکھتا ہے تو اس کے خیالات فوراََ سے مثبت ہونے لگتے ہر چیز اچھی اور خوبصورت لگنے لگتی اس شہر کا ماحول باقی دنیا سے بہت مختلف لگتا ہے وہاں کے لوگ بہت اچھے اخلاق کے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے اگر کراچی کے علاوہ کہیں جا کر رہنا ہو تو میں مدینہ جاؤں گا اور وہاں میں پوری زندگی آرام سے رہ سکتا ہوں اور وہ شہر میری والدہ کو بھی بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے