مہنگائی

جنوری 2024 میں مہنگائی کم ہوکر 25 فیصد تک رہنے کی توقع، اقتصادی رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کی بتدریج بحالی کا عمل جاری ہے، نومبرمیں پی ایس ایکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور زرعی شعبہ کی کارکردگی مثبت دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ربیع سیزن کے پیداواری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں گندم کے پیداواری رقبے میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران جاری اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے اکتوبر تک سود ادائیگیوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں مہنگائی 28.5 فیصد اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جولائی سے نومبر تک درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، اس دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 64.5 فیصد کم ہوا، جولائی سے اکتوبر تک بجٹ خسارے میں 31.9 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے