شہباز شریف

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد فسطائیت کی انتہا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلیمانی اور غیر سیاسی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔ شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد فسطائیت کی انتہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے بجٹ اجلاس کے موقع اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے گیٹ کو تالے لگا گر احتجاج پر بیٹھ گئے تھے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور حکومتی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو پولیس ایکشن میں آگئی، پولیس نے بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑ ڈالا۔ اس دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی، پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 3 اراکینِ اسمبلی زخمی ہوئے جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اندر داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے