رانا تنویر

لیگی رہنما کیجانب سے چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے انہیں مس گائیڈ کیا جس کے تحت ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا تاکہ وزیراعظم کے متعلق لکھے گئے خط کی حقیقت واضح ہو۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے گیا، خط چیئرمین کے علم سے جاری ہوا ہے تو ان کےخلاف ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے کمیٹی سے اجازت لینی ہے، خط لکھ کر کمیٹی کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی اے سی کو وزیراعظم کے نام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کررہے ہیں، وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو لکھیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے