خواجہ آصف

لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ لاہور سے رجوع کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ آصف نے عدالت میں دراخواست دائر کرتے  ہوئے موقف اپنا یا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے بلاوجہ انہیں 29 دسمبر سے گرفتار کر رکھا ہے،  جبکہ اثاثوں کی تمام تفصیلات بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نےلاہور ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،ان کا مؤقف ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ  عدالت میں دائر درخواست کے مطابق خواجہ آصف نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکےہیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نیب نے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، استدعاہےکہ عدالت بعد از گرفتاری ان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ ان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے