شہید فلسطینی شہری

کئی ماہ بعد شہید فلسطنینی شہری کا جسد خالی لواحقین کے حوالے

رام اللہ {پاک صحافت} قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی شہری کا جسد خاکی کئی ماہ کے بعد کل جمعہ کو اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق راس کرکر سےتعلق رکھنے والے خالد نوفل کو اسرائیلی فوج نے کئی ماہ قبل رام اللہ کے قریب نعلین چوکی کے پاس گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

خالد نوفل کو شہید کرنے کے بعد ان کاجسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔ جمعرات کی شام شہید کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ شہید کا جسد خاکی جمعہ کے روز لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نوفل کو 5 فروری 2021ء کو جبل الریسان میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘افرائم’ کالونی کے قریب فلسطینی شہری خالد نوفل نے ایک یہودی آباد کار کے گھر میں گھس کرفائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم قابض فوج نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے