فیصل کریم کنڈی

وزیر اعظم سبز پاسپورٹ کو عزت دلانے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن ان کی اپنی عزت دیکھ لیں، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیل کریم کنڈی نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سبز پاسپورٹ کو عزت دلانے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن ان کی  اپنی عزت دیکھ لیں، فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کا چین میں استقبال اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں، اب وہ اپنی ہمشیرہ کی شادی کیلئے ضلع بدری سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کورونا پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امین گنڈہ پور کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی، کیا کورونا صرف غریبوں کیلئے ہے؟ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یا وزیر صحت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کورونا پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے