کورونا

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خوف و وحشت پھیلادی تھی لیکن اب ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔  کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 629 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 726 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے