بلاول بھٹو زرداری

لڑائی نہیں مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لڑائی نہیں مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ دنیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سے مثالی تعلقات ہیں۔ لڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، ہم روس اور یوکرین میں مسائل کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خوراک سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سی پیک چین پاکستان دوستی کا بہترین عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے