لاک ڈاون

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاون

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کے متعدد متاثرہ علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی کورنگی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات دیئے ہیں۔ لاک ڈاون کے ذریعے کورونا کیسز کے روک تھام کی کوشش کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ماڈل کالونی کے مخصوص علاقوں میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں 13 سے 26 جولائی تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ کے دوران ڈیلٹا وائرس کے بھی 18کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے