کمانڈر

صہیونی فوج کے ایک خفیہ کمانڈر کی شناخت کا انکشاف

(پاک صحافت) غاصب صیہونی حکومت کی خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور جاسوسی کرنے والے یونٹوں میں سے ایک کے کمانڈر کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی 8200 یونٹ کے کمانڈر کی شناخت ظاہر کر دی گئی، جو خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور جاسوسی کرنے والے یونٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ اس یونٹ کے کمانڈر کی شناخت سروس کے دوران سامنے آئی ہے۔

انگریزی اخبار گارڈین نے دعوی کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی فوج کی 8200 یونٹ کے کمانڈر کی شناخت ایک کتاب سے ظاہر کرنے میں کامیاب ہوا ہے جو پہلے مصنوعی ذہانت کے بارے میں ys کے تخلص سے لکھی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس صہیونی کمانڈر کا نام بریگیڈیئر یوسی شیرائیل ہے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے 8200 یونٹ کی معلومات کی خلاف ورزی اور اس یونٹ کے کمانڈر کے بارے میں معلومات کے افشا ہونے کی واضح طور پر تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے