صدر عارف علوی

صدر مملکت کیجانب سے 696 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت نے 696 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کےلیے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے میں 696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

سول ایوارڈز بہترین کارکردگی، پاکستان کے لیے خدمات، شجاعت اور بہادری پر دیے جارہے ہیں۔ فہرست کے مطابق کورونا وائرس کے دورانیے میں فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والوں کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق سول ایوارڈز دینے کی تقریب 23 مارچ 2024ء کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے