عبدالقادر پٹیل

عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، عبدالقادر پٹیل

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس مرض سے بچ سکیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرنے کی بجائے احتیاط سے کام لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ ہ ملک میں دو بڑے مذہبی اجتماعات عیدالاضحیٰ اور محرم آرہے ہیں، صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سہولیات کو تیار رکھیں۔ عوام اس دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے ہی کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز جاری کئے ہوئے ہیں، اس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں 176 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے لیکن اس صورتحال سے گھبرانا نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے