ن لیگ

لندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگ، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکراؤ سے گریز کا فیصلہ

لندن (پاک صحافت) لندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکراؤ سے گریز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔ نوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے۔

میٹنگز میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے