احسن اقبال

حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے  حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات لانے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو غیر جانبدار ہونا ہوگا جس کے لیے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابی قانون میں کوئی بڑا سقم نہیں ہے اور  انتخابی اصلاحات کا مسئلہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی احسن اقبال کے بیان پر اپنے ردعمل کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے احسن اقبال کے بیان پر کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں نظم و ضبط نہ ہونے کہ وجہ سے لوگ پارٹیاں چھوڑ کردوسری پارٹیوں میں چلے جاتے ہیں، کسی ادارے کے پریشر میں پارٹی نہیں چھوڑی جاسکتی اور  اس بات کا دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق پریشر کوئی ادارہ نہیں صرف حلقے کے عوام ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے