سعد رضوی

لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے ٹی ایل پی سربراہ کی نظربندی کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا، درخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جس کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا ہے کہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے اور حکومت کو سعد رضوی کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کرنے سے روکے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے