ن لیگ پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا

کوئٹہ (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے وزارت اعلی پیپلزپارٹی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ بڑی پارٹی ہے وزیراعلی ہمارا ہونا چاہیے۔ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا۔ جس کے تحت پہلے ڈھائی سال وزیر اعلی پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اس کے بعد ڈھائی سال کیلئے وزیراعلی ن لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو چونکہ وزارت اعلی پہلے نہیں مل رہی اس لئے انہیں اچھی وزارتیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کو مرکز میں بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے