اپوزیشن احتجاج

اپوزیشن کا مہنگائی کیخلاف قومی اسمبلی میں سخت احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں سخت احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس کے دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی اپنی نشست میں کھڑے ہوکر مہنگائی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراو کیا۔

اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔ خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ایوان میں بھی ہمیں بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بیشتر اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے