رانا ثناء اللہ

ڈی جی خان کا جلسہ مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف ہے، رانا ثناء اللہ

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے آج  ڈیرہ غازی (ڈی جی) خان میں ہونے والےجسلے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی خان میں ہونے والا  آج کا جلسہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور  لاقانونیت کے خلاف ہے، جس میں صوبے بھر سے قافلے پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی خان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق آج کا جلسہ مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت آج ریلوے روڈ پر جلسہ منعقد ہو گا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن اتحاد کے قائدین خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے