احسن اقبال

لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول کے پاس پچھلے 15 سال سے سندھ کی حکومت ہے، کراچی کو کھنڈرات کا شہر بنا دیا گیا ہے، وہ کراچی کبھی روشنیوں کا شہر ہوتا تھا، بلاول کو اسطرح کے بے بنیاد اور غیر اخلاقی بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کو 10 سال پنجاب کی حکومت ملی، شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک لاہور کو روشنیوں کا شہر بنا دیا ۔ آج کوئی لاہور والا یہ نہیں چاہتا کہ لاہور کراچی بنے۔ لیکن کراچی کا ہر شہری چاہتا کہ کراچی لاہور بنے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا مرکز ہے، میں نے چیلنج کیا ہے کہ بلاول میرے نارووال کا اپنے لاڑکانہ سے مقابلہ کر لیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر میرا نارووال ان کے لاڑکانہ سے بہتر ہو تو انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے