شہباز شریف

عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہبازشریف نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفادات کے خلاف بجٹ سازی کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور اسے منظور ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پری بجٹ سیمینار منعقد کیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقی صورت حال کا پتہ چل سکے۔ عوام کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کی جارہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔ گندم کے غلط اعداد و شمار کی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایک بار پھر ملک کے ساتھ یہ واردات دوہرائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے