رضا ربانی

نگران حکومت کے ممبران مستقبل کی نوکریاں پکی کرنے میں مصروف ہیں۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے ممبران مستقبل کی نوکریاں پکی کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب نے اپنے لیے بطور سربراہ پی سی بی نوکری کا بندوبست کر لیا ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو تین سال کے لیے بطور چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز سوئی سدرن گیس کمپنی نامزد کر دیا گیا ہے۔ شمشاد اختر وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ پہلے سے ہی اس عہدے پر عارضی طور پر برجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی نامزدگی کمپنیز ایکٹ اور ایس او ای ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایسا ظاہر ہے کہ نگران اب کرسی پر قبضہ کرنے والے بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے