لال حویلی آپریشن انتقامی کارروائی نہیں، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک

راولپنڈی (پاک صحافت) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، شیخ رشید احمد ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے پاس اپیل کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا ہے کہ لال حویلی کے ساتھ ساتھ کالج روڈ پر بھی دکانیں سیل کیں۔

واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ دمدمہ مندر سے محکمۂ اراضی پر قائم دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ آصف خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لال حویلی کا معاملہ 1991ء سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ساتھ چل رہا ہے، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو دستاویزات دینے کا پورا موقع دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے