5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) 5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلم دان، وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے