قیدی نمبر 804 نے عوام اور فوج کی لڑائی کو پلان کیا۔ امیر حیدر ہوتی

پشاور (پاک صحافت) امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 804 نے عوام اور فوج کی لڑائی کو پلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء امیر حیدر ہوتی نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جو حالات ہیں پہلے کبھی ایسے نہیں تھے۔ کسی اور کی لڑائی میں ہمارا خون بہایا جارہا ہے۔ بہت تجربے ہوچکے، پرائی جنگ مزید مسلط نہ کی جائے۔ ہمیں مارا گیا اور پھر ساتھ میں بدنام بھی کیا گیا۔

امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صرف بجلی چوری ہوتی ہے۔ صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی کا یونٹ 4 روپے سے مہنگا نہیں ملنا چاہیے۔ بجلی کی اصل قیمت کے حساب سے یونٹ چارج کیا جائے۔ جس صوبے میں گیس اور بجلی پیدا ہوگی اس پر پہلا حق اسی صوبے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 جب حکومت میں تھے تو بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے ذلیل کیا جاتا تھا۔ قیدی نمبر 804 نے سب سے حساب مانگا اب اگر ان سے مانگا جارہا ہے تو اس میں کیا غلط ہے۔ انہوں نے عوام اور فوج کی لڑائی کو پلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے