عطا تارڑ

قوم کا پیسہ ریاست کیخلاف استعمال کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ ریاست کے خلاف استعمال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں پروپیگنڈے اور پارٹی کی تشہیر کے لیے لوگ بھرتی کیے گئے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کیا گیا۔ پارٹی کی تشہیر کے لیے 1100 افراد کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دے کر ریاست کے خلاف حملے کرائے گئے، ان کو کٹہرے میں لانا چاہیے جنہوں نے عوام کی نوکری کے حق پر ڈاکا ڈالا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کیا کسی حکومت کو زیب دیتا ہے کہ لوگوں کو بھرتی کر کے ریاستی اداروں پر حملے کرائے؟ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔ پارٹی فنڈز کی بجائے انہوں نے سرکاری پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم کے لیے پی ٹی آئی نے 87 کروڑ روپے کا منصوبہ بنایا، کے پی انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں گھناؤنے جرائم ہوتے رہے، ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے