شہباز شریف

عمران خان کو “پریس فریڈم پریڈیٹر” کا شرمناک خطاب دیا گیا، شہباز شریف

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو “پریس فریڈم پریڈیٹر” کا شرمناک خطاب دیا گیا،  وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نیازی  کے دور حکومت میں فریڈم انڈیکس 18 پوائنٹس گرا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شبہاز شریف کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں جاری کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان عمران حکومت کے  آخری سال میں پریس فریڈم انڈیکس میں 12 پوائنٹس نیچے گیا۔

واضح  رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید  لکھا کہ  عمران خان نے  ہماری جمہوریت کو بھی بری طرح سے روشناس کرایا۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم آزادی اظہار رائے کے لیے پوری طرح پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے