شہباز شریف

قومی مفادات ترجیح ہیں، ایم کیو ایم، ن لیگ ملاقات میں اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) سیاسی نہیں بلکہ قومی مفادات ترجیح ہیں، ایم کیو ایم، ن لیگ ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے ساتھ سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود اور عطا تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا اور کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے