کریڈٹ کارڈ

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب کریڈٹ کارڈز بھی فنگر پرنٹ سینسرز کے ساتھ آئیں گے

سیئول (پاک صحافت) کوروین ماہرین نے کریڈٹ کارڈز استعمال کرنے والے افراد کے لئے بہت بڑی خبر سنادی ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ماسٹر کارڈ کے ساتھ ایک ایم او یو (یاداشت) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر پیمنٹ کارڈز میں فنگر پرنٹ سینسرز شامل کریں گی۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس سے صارفین کا پیمنٹ کا تجربہ محفوظ اور پیسے نکلوانے والے فرد کا پیمنٹ ٹرمنل سے براہ راست فزیکل (جسمانی) رابطہ کم سے کم ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی اور ماسٹر کارڈ پیمنٹ کارڈز میں بھی بائیو میٹرک سسٹم شامل کرنے والے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس سے صارفین کا پیمنٹ کا تجربہ محفوظ اور پیسے نکلوانے والے فرد کا پیمنٹ ٹرمنل سے براہ راست فزیکل (جسمانی) رابطہ کم سے کم ہو سکے۔ کمپنی کے مطابق اس سسٹم کے تحت صارفین کو پیمنٹ نکالنے کے لیے پن کوڈ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ  ان بائیو میٹرک کارڈز پر نئے سکیورٹی چپ سیٹ لگے ہوں گے جو کہ سام سنگ سسٹم ایل ایس آئی بزنس کی جانب سے تیار کیے جائیں گے۔ یاد  رہے کہ ان نئے کارڈز کو سام سنگ کارڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ابتدائی طور پر جنوبی کوریا میں صارفین کے لیے میسر ہوں گے۔ خیال رہے کہ صارفین کی سہولت کے لئے متعدد اسمارٹ فونز اور سکیورٹی سسٹم میں فنگر پرنٹ سینسرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے