جاوید لطیف

جاوید لطیف کیجانب سے شوکت ترین کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو فوری طور پر گرفتار کر کے تحقیقات کی جانی چاہئے تا کہ عمران خان کے پیچھے جو فورسز ہیں ان کو بے نقاب کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان اس وقت مشہور ہوتا ہے جب وہ بھٹو صاحب کی طرح پھانسی پر چڑھے، جب نواز شریف کی طرح دو تہائی اکثریت والے لیڈر کو ہائی جیکر بنا دیں، جب دوبارہ دو تہائی اکثریت لے تو پھر اسے گھر بھیج دیں، ہم نے تو کسی کو خط نہیں لکھا، ہم نے فارن فنڈنگ نہیں کی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 5 قومی مفادات کا کہتا ہے شوکت ترین نے قومی مفادات کا سودا کیا، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے بعد شوکت ترین نے وزیر خزانہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ہدایت دی اور آپ کہتے ہیں یہ پاپولر ہے، اگر آپ شہباز گل سے آزادانہ تفتیش ہونے دیتے تو یہ شوکت ترین والا معاملہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے