اداکارہ ریمی سین

اداکارہ ریمی سین نے بگ باس کو بیکار شو قرار دے دیا

ممبئی (پاک صحافت) اداکارہ ریمی سین نے مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس بے کار شو قرار دیے دیا،  اداکارہ ریمی کے مطابق بگ باس شو ایک ایسی تعطیلات کی طرح لگتا ہے جس کا آپ کو معاوضہ ملتا ہے لیکن جب میں اس گھر (بگ باس) میں داخل ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ یہ کس طرح آپ کی نفسیات سے کھیل رہا ہے، بگ باس میں ہر شخص ایک دوسرے کو برا کہتا ہے، میں نہیں لڑتی کیونکہ یہ میرے نزدیک کوئی حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ اداکارہ ریمی سین کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سوچا کرتی تھیں کہ بگ باس ایک بیکار شو ہے لیکن اس میں صرف پیسوں کے لیے کام کیا۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ریمی سین نے کہا کہ انہوں نے بگ باس کے سیزن 9 میں کام صرف اس لیے کیا کیوں کہ انہیں اچھے خاصے پیسوں کی پیش کش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق وہ ہمیشہ سوچا کرتی تھیں کہ بگ باس ایک بیکار شو ہے جہاں لوگ 3 ماہ تک کافی کے لیے لڑتے ہیں لیکن کیونکہ بگ باس اچھے خاصے پیسوں کی آفر کرتا ہے لہٰذا کام کرنے کے لیے راضی ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریمی سین بگ باس کے معاوضے سے متعلق گفتگو کرچکی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بگ باس صرف پیسوں کے لیے کیا مجھے بگ باس نے 49 دنوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ دیے  جب کہ کوئی بھی شخص اتنے مختصر وقت میں اتنا پیسہ نہیں کماسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے