بلاول بھٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس، بلاول بھٹوزرداری نے اسپیکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی  کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس انداز سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا یہ سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ سیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پی پی چیئرمین نے اسپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہم سے ووٹ کا حق چھینا، قوم کو پتا ہونا چاہیے تھا کہ عوام دشمن بجٹ کے کون مخالف ہیں اور کون حامی، آپ کرسی کی عزت برقرار رکھنے کے لیے غیر متنازع رہتے تو اچھا ہوتا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اسپیکر آپ دھاندلی نہ کرتے تو وزیراعظم کے پاس 172 ووٹ نہیں تھے، آپ نے پوری کوشش کی کہ حکومت 172 ووٹ پورے کرے۔ عامر ڈوگر کو مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ اسپیکر کی حمایت سے اپنے ارکان پورے کر گئے۔ آپ نے ہماری ترامیم کے سلسلے کو بھی غلط کنڈکٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے