اسحاق ڈار

جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفافی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال میں جو پانامہ ڈرامہ، ن لیگ کو فارغ کرو اس طرح کی چیزیں آج پاکستان بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں دنیا کے تمام ادارے ہماری طرف دیکھ رہے تھے، بدقسمتی سےآج پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، پچھلے سال پاکستان کی معیشت دنیا کی 45ویں معیشت تھی، 24 ویں معیشت سے 20 ویں معیشت پر داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی، کیا وجہ ہے پیشگوئی کے باجود ہم 47ویں معیشت بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈات نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، ان  کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نےمعیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے