ن لیگ پیپلزپارٹی

حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ میں مذاکرات کا پانچواں راؤنڈ بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ میں مذاکرات کا پانچواں راؤنڈ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کے مذاکرات طول پکڑ گئے۔ دونوں جماعتیں پیر کو بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں۔ دونوں کی رابطہ کمیٹیوں کی اہم بیٹھک اب منگل کو لگے گی، قیاس کیا جارہا ہے پی پی اور ن لیگ میں مذاکرات کا چھٹا دور ممکنہ طور پر حتمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا پانچواں دور اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر شام کے وقت میں ہوا لیکن اس میں حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔ اس کے بعد مذاکرات کا اگلا دور اسی رات 10 بجے رکھا گیا لیکن پھر اسے ایک دن کیلئے معطل کردیا گیا۔

پانچویں اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف امور پر غور اور تجاویز دی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھے جبکہ ن لیگ کی کمیٹی میں اسحاق ڈار، اعظم نذید تارڑ، ایاز صادق اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے