حمزہ شہباز

میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی مقام و منصب کے لئے سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی خدمت کرنا میری سیاست کا اصل مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صوبے کے معاملات آئین و قانون اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق چلانے کا عزم کیا۔

اس دوران حمزہ شہباز نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست عہدوں کے لیے نہیں ہے، میں مخلوق خدا کی خدمت کے لیے سیاست کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے